بغداد(رپورٹنگ آن لائن)صدر آصف علی زرداری نے بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیکے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔
علاوہ ازیں انہوں نے کاظمیہ مقدسہ میں امامِ موسیٰ الکاظم اور امامِ محمد التقیٰ الجواد کے روضوں پر حاضری دی۔صدر مملکت نے روضہ کاظمیہ میں امتِ مسلمہ کے لیے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے دعا کی۔
بعد ازاں انہوں نے زائرین کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ صدر مملکت نے آئمہ اہلِ بیتکی تعلیمات کو علم، صبر، حکمت اور اخلاقی قوت کا دائمی سرچشمہ قرار دیا۔اس کے علاوہ آصف زرداری نے امامِ اعظم ابو حنیفہ کے مزار پر بھی حاضری دی۔ صدر مملکت نے تمام مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے بھی ملاقاتیں کیں۔









