اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس پر کی۔
نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا نیب گواہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف اپنایااتنے کیسز ہو گئے ہیں کہ ٹائم نہیں ملا تیاری کرنے کا۔آج آصف زرداری کا ہائی کورٹ میں کیس ہے تو آج جرح نہیں کر سکتا۔
جج اعظم خان نے فاروق ایچ نائیک سے استفسار کیاآج کی بھی تاریخ آپ کی مرضی کی تھی اب آپ ہی بتائیں کون سی تاریخ دیں۔فاروق ایچ نائیک نے جواب دیا کہ اس کیس میں پورا دن لگ جائے گا تو جرح آئندہ سماعت میں کریں گے۔کوئی بھی تاریخ دے دیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔