اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو جیل میں ہونا چاہئے وہ کیا حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شفقت محمود پنجاب اسمبلی پہنچ گئے جہاں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو جیل میں ہونا چاہئے وہ کیا حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے، نواز شریف واپس آئیں دیکھیں گے کس کی ٹانگیں کانپیں گی۔
انہوں نے کہا کہ تنظیم سازی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں مشاورت ہو رہی ہے پارٹی کے چیئرمین ہی فیصلہ کریں گے، ہم پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق ہماری اتحادی جماعت ہے ان سے بات چیت کے لئے پنجاب اسمبلی آیا ہوں، پرویز الہی کو منانے کی کوئی بات نہیں وہ ہمارے بھائی ہیں۔