اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پارلیمان میں اقلیت ہوتے ہوئے آصف زرداری کا گیلانی کی کامیابی کا دعوی خرید و فروخت کی آلودہ سیاست پر مہر ثبت کر رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر پانے بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں سیاستدانوں کے بدنام ہونے کا سہرا 2 جماعتوں کے سر ہے، جمہوریت کے نام پر میثاق کر کے منحرف ہوئے اور پیسے کی سیاست کو تسلسل بخشا۔