آشیانہ ہائوسنگ ریفرنس

آشیانہ ہائوسنگ ریفرنس کی سماعت 17فروری تک ملتوی ،شہباز شریف کو بھی پیش کیا گیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)احتساب عدالت نے آشیانہ ہائوسنگ ریفرنس کی سماعت 17فروری تک ملتوی کردی ۔ احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا ۔

عدالت نے دوران سماعت دو گواہوں کے بیانات قلمبند کئے اور سماعت 17فروری تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے گواہوں کو جرح کے لیے طلب کرلیا ۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردارایاز صادق،خواجہ سعد رفیق، خواجہ احمد حسان سمیت دیگر رہنما بھی شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے کمرہ عدالت میں موجود تھے ۔ سماعت کے آغاز سے قبل لیگی رہنمائوں نے شہباز شریف سے مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور آئندہ کے لئے رہنمائی بھی حاصل کی ۔