چیمپئن 53

آسٹریلین اوپن چیمپئن ایلینا ریباکینا نے میلبرن کے یارا ریور بنک پر فوٹو شوٹ کرایا

میلبرن (رپورٹنگ آن لائن)قازقستانی آسٹریلین اوپن گرینڈ سلم چیمپئن ایلینا ریباکینا نے روایتی فوٹو شوٹ کرایا،ایلینا ریباکینا کا تعلق قازقستان سے ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ نمبر ون سیڈ آریانا سبالنکا کو شکست دینے والی آسٹریلین اوپن چیمپئن ایلینا ریباکینا کا فوٹو شوٹ میلبرن کے یارا ریور بنک پر ہوا۔ایلینا ریباکینا نے کہا کہ میرا میلبرن میں وقت بہت اچھا گزرا، میلبرن کی ایک خوبصورت صبح میں فوٹ شوٹ سے لطف اندوز ہوئی۔

انہوںنے کہاکہ میں بہت خوش ہوں ہر کسی نے بہت سپورٹ کیا۔ اس سے میں متحرک ہوئی۔ سب کا شکریہ آئندہ برس دوبارہ یہاں آنے کی منتظر ہوں۔واضح رہے کہ ایلینا ریباکینا نے فائنل میں نمبر ون سیڈ آریانا سبالنکا کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں