دہلی (رپورٹنگ آن لائن) آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کنکشن کا شکار ہونے کے باعث بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میتھیو رینشا کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے میتھیو رینشا کی منظوری دوسرے روز کھیل کے آغاز سے قبل دی۔
اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کو 2مرتبہ ہیلمٹ پر گیند لگی تھی اور پھر وہ کنکشن کا شکار ہوئے۔آئی سی سی قوانین کے مطابق کنکشن کے شکار کھلاڑی کا متبادل میچ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔آئی سی سی کے مطابق ڈیوڈ وارنر باقاعدگی سے بولنگ نہیں کرتے اس لیے رینشا بولنگ نہیں کر سکیں گے، کنکشن کے متبادل کو باہر ہونے والے کھلاڑی کی طرح ہی ہونا ہوتا ہے۔واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ دہلی میں جاری ہے۔