اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے 1998 کے بعد آسٹریلیا کے پہلے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا جس کے مطابق آغاز 3 مارچ سے ہوگا۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ پر مشتمل سیریز آئندہ سال مارچ اور اپریل میں کھیلی جائے گی۔مہمان ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کا آغاز 3 مارچ سے ہوگا۔
سیریز کے باقی دو ٹیسٹ میچز 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور 21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔سیریز کے چاروں ایک روزہ میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔سیریز میں شامل تمام ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ تینوں ایک روزہ میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔









