آسٹریلیا

آسٹریلیا میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش

کینبرا (رپورٹنگ آن لائن )آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت اگر سوشل میڈیا کمپنیوں نے 16 سال سے کم عمر بچوں کو اکاونٹس بنانے سے روکنے کے لیے معقول اقدامات نہ کیے تو اِن کمپنیوں پر تقریبا 32.5 ملین امریکی ڈالرز تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

پابندی ٹک ٹاک، ایکس، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاگو ہوگی۔بل منظور ہونے کی صورت میں یہ قانون ایک سال کے اندر نافذ العمل ہوگا۔