اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)آسٹریلیا سے سیریز کے سلسلے میں سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی، بابر اعظم، سرفراز احمد اور نسیم شاہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی کے علاوہ پی ایس ایل میں نمائندگی کے بعد بابر اعظم، سرفراز احمد اور نسیم شاہ لاہور سے اسلام آباد پہنچے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق سرفراز احمد اور نسیم شاہ ریزرو پلیئرز میں شامل لیکن ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ رہیں گے، ساجد خان، نعمان علی، سعود شکیل، امام الحق اور فواد عالم دو روز قبل اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور محمد یوسف بھی دو روز قبل اسلام آباد پہنچے۔ ذرائع کے مطابق نسیم شاہ، بابر اعظم، اظہر علی اور سرفراز احمد بھی تین روز آئیسولیشن مکمل کرنے کے بعد 27فروری کو پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔