اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) آسٹریلیا اورنیوزی لینڈکو پاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں گزشتہ مالی
سال کی اسی عرصہ کے مقابلے میں 14.32 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ
اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2020ء میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈکو پاکستانی برآمدات کاحجم 25.61 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی
سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 14.32 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈکو 22.40 ملین ڈالر
مالیت کی برآمدات کی گئی تھیں۔ مالی سال 2019-20ء میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈکو پاکستانی برآمدات کا حجم 253.67 ملین
ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈسے درآمدات میں 30.42
فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔جولائی 2020ء میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈسے درآمدات کا حجم 21.26 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا،
گزشتہ سال جولائی میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈسے درآمدات کاحجم 27.72 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا تھا۔مالی سال 2019-20ء میں
آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ سے درآمدات کاحجم 258.59 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔