کینبرا(رپورٹنگ آن لائن)آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیزنے لبنان میں موجود تمام آسٹریلوی باشندوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی باشندیلبنان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو وہاں موجود ہیں جو آسٹریلوی شہری ہیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اس وقت لبنان سے باہر دستیاب کمرشل پروازوں سے فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ سفری انتباہ کئی ماہ سے جاری کر رہے ہیں، اور یہ ضروری ہے کہ لوگ ان سے واقف ہوں۔آسٹریلیا کی سمارٹ ٹریولرز، جو ڈیپارٹمنٹ آف فارن افیئرز اینڈ ٹریڈ (ڈی ایف اے ٹی)کے ذریعے چلائی جاتی ہے، نیسکیورٹی کی غیر مستحکم صورتحال کی وجہ سے لبنان کاسفر کرنے سے گریز بارے نئی وارننگ جاری کی، جس میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں آسٹریلوی باشندوں کو فوری طور پر ملک چھوڑ دینا چاہیے۔اس سے قبل امریکا ، فرانس ، جرمنی، بیلجیم، نیدرلینڈز، ناروے، ڈنمارک اور آئرلینڈ بھی اپنے اپنے شہریوں کو لبنان سے انخلا اور وہاں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔