کینبرا( رپورٹنگ آن لائن)آسٹریلیا میں 3 مئی کو وفاقی انتخابات کا اعلان کر دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا کہ ملک میں وفاقی انتخابات 3 مئی کو ہوں گے، توقع کی جا رہی ہے کہ یہ انتخابات سخت مقابلے کے ہوں گے۔
انتھونی البانیز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا یہ ہمیشہ سے معلوم تھا کہ 10سال کی خرابی کو صاف کرنے میں 3سال سے زیادہ وقت لگے گا۔انہوں نے اپنے حریف پیٹر ڈٹن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب ملک کو پیچھے لے جانے کے مترادف ہو گا۔