آسٹریلوی اتھلیٹ

آسٹریلوی اتھلیٹ کو شکست، سعودی اتھلیٹ تائیکوانڈو کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی

پیرس (رپورٹنگ آن لائن)پیرس اولمپکس میں خواتین کے تائیکوانڈو مقابلے میں سعودی عرب کی ایتھلیٹ دنیا ابو طالب نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

عرب میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بدھ کو ہونے والے ویمنز تائیکوانڈو انڈر 49 کلوگرام ویٹ کلاس کے راؤنڈ آف 16 مقابلے میں دنیا ابو طالب نے اسرائیلی ایتھلیٹ ابیشگ سیمبرگ کو 1ـ2 سے شکست دی۔

سعودی ایتھلیٹ 27 سالہ دنیا ابو طالب سے ہارنے کے بعد اسرائیلی ایتھلیٹ 22 سالہ ابیشگ سیمبرگ رو پڑی تھیں۔دنیا ابو طالب کو مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں 2ـ6 سے شکست ہوئی تھی تاہم دوسرے اور تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے ابیشگ سیمبرگ کو 4ـ5 اور 0ـ10 سے شکست دی جس کے بعد اسرائیلی خاتون ایتھلیٹ اشکبار ہو گئیں۔