ا سلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آسمان پر تھوک کر اپنا منہ گندا کرنے والے اب اپنے ناکام اور فوج دشمن ایجنڈے سے یوم دفاع کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں۔
منگل کو اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ جوان اپنی قیادت پر فخر کرتے ہیں، ہنستے وہ اس پر ہیں جس نے خود اپنی تذلیل کا بندوبست کیا ہوا ہے اور اپنے مفاد کو ملکی مفاد پر ترجیح دیتا ہے۔