تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے زور دے کر کہا ہے کہ حماس تنظیم کو “آسان یا مشکل طریقے سے” ہر صورت مکمل طور پر غیر مسلح کیا جائے گا۔
کابینہ اجلاس کے آغاز میں نیتن یاہو نے کہا “غزہ کی پٹی کو غیر مسلح کیا جائے گا، اور حماس کو یا آسان طریقے سے یا مشکل طریقے سے اسلحے سے محروم کر دیا جائے گا۔ مجھے کسی کی طرف سے مزید تاکید، ٹوئٹس یا لیکچر کی ضرورت نہیں ہے”۔
انھوں نے مزید کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت میں ہمارا موقف کبھی تبدیل نہیں ہوا۔









