اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی شکست اپوزیشن کا مقدر ہو گی ، آزاد کشمیر کے عوام آزاد کشمیر کو ہر گز لاڑکانہ اور تھر نہیں بننے دیں گے ، بلاول صاحب الیکشن جیتنے کے لیے امیدواروں کا ہونا ضروری ہے،پہلے آزاد جموں کشمیر میں اپنی پارٹی کی حیثیت کا پتہ کر لیں،مشورہ ہے کہ گلہ پھاڑ پھاڑ کر نہ اپنی طبیعت خراب کریں، نہ ہی ٹی وی چینلز کا وقت برباد کر یں ۔
اتوار کو بلاول بھٹو زرداری کے کشمیر میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کےلئے قانون سازی پر سیاست کرنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے،ان کے ایسے بیانات واضح کرتے ہیں کہ انھیں ملک کا مفاد کتنا مقدم ہے؟ بلاول صاحب آپ کو اپنے انکل نواز شریف کی مذمت کرنی چاہیے جنہوں نے اپنے سارے دور حکومت میں ایک دفعہ بھی کلبوشن کا نام زبان سے نہ لیا۔کشمیریوں کے دکھوں کا مداوا عمران خان ہی کریں گے،دنیا کے ہر فورم پر وہ کشمیریوں کے سب سے بڑے وکیل بن کر ابھرے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہبلاول صاحب الیکشن جیتنے کے لیے امیدواروں کا ہونا ضروری ہے،پہلے آزاد جموں کشمیر میں اپنی پارٹی کی حیثیت کا پتہ کر لیں،لہذا مشورہ ہے کہ گلہ پھاڑ پھاڑ کر نہ اپنی طبیعت خراب کریں، نہ ہی ٹی وی چینلز کا وقت برباد کر یں،گلگت بلتستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی شکست اپوزیشن کا مقدر ہو گی،آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم چوہدری مجید اور بلاول کی پھپھو فریال تالپور کی لوٹ مار سے آزاد کشمیر کا بچہ بچہ واقف ہے ، آزاد کشمیر کے عوام آزاد کشمیر کو ہر گز لاڑکانہ اور تھر نہیں بننے دیں گے ، عمران خان کی کوششوں کو مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت نے بھی خراج تحسین پیش کیا،تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی فنڈز میں ریکارڈ اضافہ کیا اور آزاد کشمیر کی تمام عوام کو صحت انصاف کارڈ دیا ۔