علی امین گنڈاپور

آزاد کشمیر کو 500 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج دیں گے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہ اہے کہ آزاد کشمیر کو 500 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج دیں گے۔سیاہ آزاد پتن میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کی عوام سے کیے وعدے سچ کر دکھائے ہیں، وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو 370 ارب روپے کا پیکج دیا ہے، آزاد کشمیر کو 500 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ بلاول کی کشمیریوں سے دلچسپی اور محبت بے نقاب ہو گئی ہے، بلاول کشمیریوں کو چھوڑ کر امریکہ اپنی سی وی دینے چلا گیا ہے، بلاول اور مریم جیسے پرچی لیڈران اپنی قوم کی غیرت اور خودداری کا سودا کرتے ہیں ، عمران خان پاکستانیوں کی غیرت اور خودداری واپس دلا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی کے بعد حقیقی ترقی کی بنیاد رکھیں گے۔