شیری رحمان

آزاد کشمیر انتخابات میں منظم طریقے سے دھاندلی ہو رہی ،شیری رحمان کا الزام

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں منظم طریقے سے دھاندلی ہو رہی ہے۔

اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کوٹلی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی گاڑی پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے فائرنگ کی۔

کئی پولنگ اسٹیشنز کی ووٹر زفہرستوں میں واضح فرق ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ فوارہ چوک پولنگ اسٹیشن پر پولیس نے پیپلز پارٹی کا کیمپ اکھاڑ دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت کو یقینی بنائے۔