شاہدہ منی

آزادی کی نعمت کو دیکھا جائے تو ہمارے لئے ہر دن ہی جشن آزادی کا دن ہے ‘ شاہدہ منی

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ اگر آزادی کی نعمت کو دیکھا جائے.

تو ہمارے لئے ہر دن ہی جشن آزادی کا دن ہے ،زندہ قومو ں کے لئے ہر دن عہدتجدید کا دن ہوتا ہے.

اور وہ اس کے ذریعے ملک و قوم کیلئے کچھ مثبت کرنے کا عزم کرتی ہیں۔

شاہدہ منی نے کہا کہ 14اگست کے دن کی ہماری زندگیوں میں بڑی اہمیت ہے اورہمیں اس دن کو صرف ہلہ گلہ کرنے

میں نہیں گزار دینا چاہیے بلکہ ان بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرنا چاہیے.

جنہوں نے آزادی کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اپنے خون سے اس کی آبیاری کی ۔

نوجوانوں کی جانب سے جس طرح ہلڑبازی کی جاتی ہے وہ اس دن کی اصل روح کے منافی ہے.

بلکہ ہمیں اس دن کو پاکستان کو آگے لیجانے کے عزم کا اظہارکرناچاہیے اور اپنی سمت کا تعین کرناچاہیے ۔

اس دن آزاد ی کی تحریک میں شہیدہونیوالوں کے لئے روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کرنی چاہی.

ے اور عہد کرناچاہیے کہ ہم بانی پاکستان اور اپنے شہید بزرگوں کی خواہشات کی تکمیل کرتے ہوئے،

پاکستان کو اس کی منزل تک پہنچائیں گے۔