مریم نوازشریف 56

آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق، جدوجہد ضرور رنگ لائے گی’مریم نواز

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور انشا اللہ کشمیری عوام کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔

انہوں نے کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ 5جنوری 1949ء کی اقوام متحدہ کی قرارداد جموں و کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ استصوابِ رائے کی ضمانت دیتی ہے، کشمیری عوام گزشتہ 77برس سے اپنے حقِ خود ارادیت کے وعدے کی تکمیل کے منتظر ہیں، حق خود ارادیت انسانی وقار کا ایک بنیادی جزو ہے اور اس سے انحراف انسانی آزادی، انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے معاہدوں کی کھلی نفی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کر کے کشمیریوں کے تشخص کو مجروح کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کا سب سے بڑا ملٹری زون بنا دیا ہے۔مزید برآں مریم نواز شریف نے کہا کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ کوئی بھی دیوار آزادی کی خواہش کو روک نہیں سکتی، آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں