شہباز گل

آر یا پار کا دعوی کرنے والوں نے ایک اور تاریخ دے ڈالی،شہباز گل

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان سے استعفی لینے والوں کی اپنے استعفوں کے انبار کی بھڑکیں، پہلے 8 پھر 13 دسمبر کو ‘آر یا پار’ کا دعوی کرنے والوں نے ایک اور تاریخ دے ڈالی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ پی ڈی ایم نے حکومت کو الٹی میٹم دیا ہے یا پھر اپنے لیے مزید ٹائم مانگا ؟ یہ جو استعفے جمع ہو رہے ہیں کل کے جلسے کی طرح انہیں ٹھنڈ نہ لگ جائے، استعفے دے کر حکومت گرانی تھی تو لانگ مارچ کس مقصد کا حصہ ہے ؟ تاریخ پہ تاریخ بتاتی ہے کہ ان کا لانگ مارچ بھی ایک لطیفہ ہے۔