آریان خان 157

آریان خان نے اننیا سے گانجے کا انتظام کرنے کا کہا تھا، این سی بی

ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن)بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کے بیٹے آریان خان نے اننیا پانڈے سے گانجے کا بندوبست کرنے کا کہا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اننیا پانڈے سے پوچھ گچھ کے دوران نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اداکارہ سے آریان خان اور ان کی واٹس ایپ چیٹس سے متعلق گفتگو کی۔ذرائع نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے مطابق این سی بی نے اننیا پانڈے کو آریان خان کے ساتھ کی جانے والی ان کی واٹس ایپ چیٹ دکھائی جس میں آریان خان نے اداکارہ سے پوچھا تھا کہ کیا منشیات (گانجا)کے انتظامات کیے جا سکتے ہیں؟۔

آریان خان کے پوچھنے پر اننیا پانڈے نے کہا تھا کہ میں منشیات کا بندوبست کرلوں گی۔این سی بی ذرائع کے مطابق جب انہوں نے اننیا پانڈے سے واٹس ایپ چیٹ کے حوالے سے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ آریان خان سے مذاق کررہی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں