آرٹس کونسل 148

آرٹس کونسل کراچی رواں سال فلم اور ٹیلیویژن کے فنکاروں کے لئے نیو ٹرل ایوارڈ کا اجرا کرے، ادا کارہ ریما کی تجویز

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ و ہدایتکارہ ریما نے کہا ہے کہ فنکاروں میں مثبت مقابلے کے رجحان کے لئے مختلف شعبوں میں ایوارڈزکا اجراکیا جانا چاہیے ،میری تجویز ہے کراچی آرٹس کونسل بھی ایک بڑا اور نامور اور غیر متنازعہ ادارہ ہے اور ادارے کے سربراہ احمد شاہ میں یہ صلاحیت ہے کہ آرٹس کونسل کراچی کے نام سے ایک ایسا ایوارڈز شروع کریں جو فلم اور تمام ٹیلی وژن چینلز کے انٹر ٹینمنٹ پروگراموں کے مابین صحت مند مقابلے پر دیئے جائیں اور آرٹس کونسل کراچی کے نام سے ایوارڈکا اجراکیا جائے ۔چیئر مین پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن اطہر جاوید صوفی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریما نے کہا کہ پہلے بہت سے ایوارڈز ہوتے تھے جس سے اداکاروں میں مقابلے کا مثبت رجحان پایا جاتا تھا اور ان کی کوشش ہوتی تھی کہ وہ نیشنل ، پی ٹی وی ، نگار ایوارڈ حاصل کر یں جب سے یہ سلسلہ بند ہوا ہے اس کے بعد سے فنکار وں میں کسی بھی پراجیکٹ میں کردار کی مقبولیت کیلئے اس طرح کاوشیں نظر نہیں آتیں جو پہلے ہوا کرتی تھیں۔

انہو ں نے کہا کہ اب بعض چینلز ایوارڈز کی تقریب کرتے ہیں مگر وہ صرف اپنے چینلز کے پروگراموں کو مقابلے میں شامل کرتے ہیں جو دیگر فنکاروں کے ساتھ نا انصافی ہے میری تجویز ہے کہ کراچی آرٹس کونسل ایک مضبوط پلیٹ فارم ہے اور نامور ادارہ ہیں اس لئے اس کے نام پر ایوارڈ کا اجراکیا جائے جس میں فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والوں کو بہترین کام پر ایوارڈ زدئیے جائیں چئیرمین فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن بے ریما کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس تجویز کو احمد شاہ تک پہنچا دینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں