مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان سے آرٹ، سلک اور سینتھیٹک فائیبر کی برآمدات میں دسمبر 2025 کے دوران23.62 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 29.1ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ دسمبر 2024 کے دوران آرٹ، سلک اور سینتھیٹک فائیبر کی برآمدات سے38.1 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔
اس طرح دسمبر 2024 کے مقابلہ میں دسمبر 2025 کے دوران آرٹ، سلک اور سینتھیٹک فائیبر کی ملکی برآمدات میں 9 ملین ڈالر یعنی 23.62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔









