فواد چودھری 278

آرمی چیف کی تقریر ملکی سلامتی کے عمومی خدوخال کی تشریح ہے، فواد چودھری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقریر ملکی سلامتی کے عمومی خدوخال کی تشریح ہے، دنیا کو امن کے اس نظریے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پراپنے بیان میں وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ مودی سرکار کو سمجھنا ہوگا دنیا میں انتہا پسندانہ رویے کی گنجائش نہیں، پر امن جنوبی ایشیا سب کے مفاد میں ہے، برصغیر کے لوگ عالمی معیشت کی تشکیل نو کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں