راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں فوجی فانڈیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف نے معیاری خدمات کے لیے فوجی فانڈیشن کے عزم اور کارکردگی کی تعریف کی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کا مینجنگ ڈائریکٹر فوجی فاونڈیشن وقار احمد ملک نے استقبال کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فوجی فانڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے معیاری خدمات کے لیے فوجی فانڈیشن کے عزم اور کارکردگی کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فانڈیشن کو مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔ آرمی چیف نے 100 بیڈز پر مشتمل اسپتال اور فانڈیشن یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ اسکول آف نرسنگ کا افتتاح کیا۔
فوجی فانڈیشن 1954 سے مسلسل قومی خدمت میں مصروف عمل ہے اور فوجی فانڈیشن ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ فوجی فانڈیشن نے ٹیکس، ڈیوٹی اور لیویز کی مد میں 175 ارب روپے ادا کیے۔ فوجی فانڈیشن سے آج لاکھوں سویلین افراد بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ فوجی فانڈیشن کے 71 فیصد ملازمین سویلین اور 29 فیصد ریٹائرڈ فوجی ہیں۔