آرمی چیف

آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کے انتقال پر اظہار تعزیت

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پا کستان ایک مثالی دوست سے محروم ہو گیا ہے، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العائش کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں بلند مقام عطا کرے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مثالی دوست سے محروم ہو گیا ہے، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی قیادت کے ساتھ بھی اظہار تعزیت کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا محمد بن عبداللہ العائش کے انتقال سے پاکستان سچے دوست سے محروم ہو گیا۔

انھوں نے کہا اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، محمد بن عبداللہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی بھائی چارے کی علامت تھے، دکھ اور غم کی گھڑی میں سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔