اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے تقرر کے حوالے سے صدر مملکت جو بھی قدم اٹھائیں گے اسے پارٹی چیئرمین عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ‘آرمی چیف کی تقرری کے ضمن میں صدر مملکت اپنی آئینی ذمہ داری ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ صرف یہ واضح کردوں کہ صدر مملکت جو بھی قدم اٹھائیں گے اسے عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل ہی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کے درمیان ایوان صدر میں اہم ملاقات ہوئی تھی۔