آرمی چیف 220

آرمی چیف سے جرمنی کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے امور پرتبادلہ خیال

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی اورعلاقائی معاملات میں جرمنی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے خصوصی نمائندے برائے پاکستان، افغانستان نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اموراور علاقائی سلامتی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔

افغانستان میں انسانی المیے کو روکنے کیلئے امداد پہنچانے کے لئے فوری طور پر ادارہ جاتی طریقہ کار وضع کرنے کی فوری ضرورت ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال بالخصوص انسانی امداد میں تعاون، شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا، جرمن نمائندے نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، علاقائی استحکام کے لیے خصوصی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں