مسعود پزشکیان

آذربائیجان ، وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال

باکو (رپورٹنگ آن لائن)آذربائیجان میں وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات ہوئی جس میں اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آذر بائیجان کے شہر خانکندی میں وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں شہبازشریف اور ایرانی صدر نے تمام شعبوں میں جاری پاک ایران تعاون کا جائزہ لیا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے گزشتہ فیصلوں میں پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا۔