شہباز شریف

آدھی رات کومہنگائی کا بم گرانے والی حکومت پرعوام کواعتبارنہیں، شہباز شریف

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی، بےروزگاری اور گزارا نہ ہونے پرعوام خودکشیاں کررہے ہیں ، مہنگائی کا سال کی بلندترین سطح پرپہنچناغریبوں کے لئے قیامت ہے، مہنگائی 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی۔

ا پنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں،حکومتی بیانات سے یہ آگ نہیں بجھےگی،ماہانہ 11.5 فیصد مہنگائی ہونا ظلم،معاشی بربادی کااعتراف جرم ہے۔

شہبازشریف نے کہاکہ حکمران نہ گھبرانے کی تلقین کررہے ہیں ،غریب عوام گھی کا ڈبہ خریدنے سے مجبورہوچکے ہیں، تیل کی قیمتوں میں کمی عوام کے لئے لولی پاپ ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدرنے کہاکہ آدھی رات کومہنگائی کا بم گرانے والی حکومت پرعوام کواعتبارنہیں۔