لاہور(رپورٹنگ آن لائن)کرونا سے متاثر ہونے والے اداکار عدنان صدیقی نے اپنے دوستوں،رشتہ داروں اور مداحوںکی جانب سے جلد صحتیابی کیلئے کی جانے والی دعائوں پر اظہارتسکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پرستاروں کی پر خلوص محبت نے بیحد متاثر کیا ہے ۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں عدنان صدیقی نے کہاکہ میں اپنے دوستوں، رشتہ داروں ، مداحوںاور ہر ایک کا شکر گزار ہوں جس نے میری جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔
عدنان صدیقی نے ساتھ ہی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں انہوں نے ایک نظم ”آدمی دور آدمی سے رہے تاکہ زندگی سے نزدیک رہے ”سنائی ۔یاد رہے کہ اداکارعدنان صدیقی ان دنوں کرونا وباء میں مبتلاہیں۔