سینیٹر شبلی فراز ن

آخری سانسیں لیتے دہشتگردوں کی باقیات کوختم کر کے دم لیں گے،وزیر اطلاعات

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے جنوبی وزیرستان میں 4فوجی جوانوں کی شہادت پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں 4فوجی جوانوں کی شہادت پربے حدافسوس ہے۔ انہوں نے کہاکہ دفاع وطن اور ملک میں قیام امن کے عظیم مقاصد کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر قوم کے قابل فخر سپوت ہیں۔ انہوں نے شہدا کے اہل خانہ کے صبرواستقلال وجرات کو سلام پیش کیا ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ آخری سانسیں لیتے دہشتگردوں کی باقیات کوختم کر کے دم لیں گے۔