روبی انعم 192

آج کے دور میں پیار ،محبت ، اخلاص اور سچائی نا پید ہو گئی ہے’ روبی انعم

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں یکدم بڑی تبدیلی آئی ہے اورآج کے دور میں پیار ،محبت ، اخلاص اور سچائی نا پید ہو گئی ہے ، اگر کہیں ایسی خوبیوں کے حامل لوگ مل جائیں تو سمجھیں یہ نگینے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں روبی انعم نے کہا کہ اگر آج کوئی کسی کودوست بناتا ہے تو وہ اس کے اخلاق اور اخلاص کی بجائے اس کی حیثیت کو دیکھتا ہے ، یہ دیکھا جاتا ہے یہ کتنا صاحب حیثیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو ماضی خوبصورت اقدار کے ساتھ زندگی گزاررہے ہیںلیکن ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے اور ایسے لوگوں کے لئے زندگی گزارنا انتہائی مشکل ہوتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں