راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان مضبوط اور مربوط لیڈر شپ کے ہاتھوں میں ہے ،آئندہ پانچ سال بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی،پاکستان کی جیلوں میں 53 ہزار قیدی ہیں،سارے درخواست دیں بیٹے بیٹی کی شادی ہے ،باہر جانے دیں ،مریم نواز سزایافتہ ہیں،ملزم نہیں مجرم ہیں ،لندن کے سب سے مہنگے ہوٹل میں پانچ مہمانوں کی تقریب ہو رہی ہے،ہر مہمان کا خرچ 7 ہزار پاؤنڈ ہے ،آصف زرداری کا نیب میں کیس جاری ہے۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ قوم کو یوم آزادی مبارک باد پیش کرتے ہیں ،آج کا پاکستان مضبوط اور مربوط لیڈر شپ کے ہاتھوں میں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملٹری اور سول قیادت متفق ہیں کہ سب سے پہلے پاکستان ہے ،آج فیصلہ کرنا ہے کہ انتہا پسندی کو چھوڑنا ہے،ہم اسکو برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوںنے کہاکہ ایف اے ٹی ایف پر پچھلے حکمرانوں کی وجہ سے گرے لسٹ میں رکھا گیا،فیٹیف کی 26 شرائط پوری کر چکے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے دنیا کے سامنے پاکستان کا سافٹ امیج پیش کیا اور بتایا کہ دنیا کو دہشتگردی سے بچانے کے لئے اپنا امن تباہ کیا۔
انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کا مشن ہے کہ ایٹمی طاقت رکھنے والے ملک کو مضبوط معاشی پاکستان بنانا ہے،ترجمان حکومت پنجاب بنانے پر وزیراعظم اور وزیر اعلی کا شکر گزار ہوں،انکے اعتماد پر پورا اتروں گا،سابق اور موجودہ وزیر اعلی کا تقابلی جائزہ پیش کریں گے۔
انہوںنے کہاکہ وزیر اعلی نے کرونا کے خلاف جنگ میں بہترین کام کیا،عدالتوں نے فیصلوں میں ریفرنس دیئے، بہتر لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ دیئے سال کے اختتام پر سب کو مل جائے گا ،نوہسپتال اور 22 یونیورسٹیز بن رہی ہیں ،گزشتہ دور حکومت میں کسان روتے تھے،تین سالوں میں ہر سال کسانوں کو بہترین ریٹس ملے ۔ انہوںنے کہاکہ دس لاکھ کنال سرکاری زمین واگزار کروائی گئی ،جنوبی پنجاب کے لئے پہلی مرتبہ 35 فیصد بجٹ مختص کیا گیا،قاتل اعلی صرف 17 فیصد مختص کرتے تھے ،ٹیکس ریونیو میں پنجاب سب سے آگے اور پہلے نمبر پر رہا،دس سپیشل اکنامک زونز بنائے گئے۔
انہوںنے کہاکہ چاروں صوبوں میں وزیر اعلی پنجاب کارکردگی میں پہلے نمبر ہیں ،کوئی یہ کہتا رہے کہ سابق قاتل اعلی کی طرح چالاکیاں،مکاریاں نہیں آتیں ،اگلے دو سال بھی عثمان بزدار وزیر اعلی رہیں گے اور عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ،آئندہ پانچ سال بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان کی جیلوں میں 53 ہزار قیدی ہیں،سارے درخواست دیں کہ بیٹے بیٹی کی شادی ہے باہر جانے دیں ،مریم نواز سزایافتہ ہیں،ملزم نہیں مجرم ہیں ،لندن کے سب سے مہنگے ہوٹل میں پانچ مہمانوں کی تقریب ہو رہی ہے،ہر مہمان کا خرچ 7 ہزار پاؤنڈ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری کا نیب میںکیس جاری یے،اپویشن کے بہت رہنماؤں کے خلاف کیس ثابت ہو چکے ہیں،۔ انہوںنے کہاکہ اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ کی تبدیلی معمول کے مطابق ہے،وزیر اعلی کا فیصلہ ہے جسے قبول کیا ،پاکستان کا موقف افغانستان کے حوالے سے واضح ہے،کہ پرامن افغانستان ہماری خواہش ہے۔
انہوںنے کہاکہ افغان خانہ جنگی میں کوئی فیورٹ ازم نہیں،میڈیا آزاد ہے،ہر شعبہ میں دو تین فیصد لوگ پیشہ کو خراب کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کچھ لوگ بیرونی ایجنڈے کو پورا کرتے ہیں،دو تین واقعات سب کیسامنے ہیں ،کسی کا اشتہار مخالف خبر چلانے پر نہیں روکیں گے لیکن گزارش کریں گے کہ ہمارا مثبت امیج بھی عوام کے سامنے پیش کیا جائے ،ماضی میں یہ ہوتا رہا کہ مخالف خبر چلانے پر اشتہار روک دیئے جاتے تھے ۔
انہوںنے کہاکہ بیورو کریسی پنجاب میں احسن طریقے سے 98 فیصد کام کر رہی ہے،ایک دو فیصد کو کھنگ خارش ہوتی ہے وہ کوئی حکیم ڈاکٹر ٹھیک کر دیتا ہے ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدارباختیارطریقے سے بیوروکریسی سے بات کرتے ہیں