اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ آج کا جلسہ اب صرف سیالکوٹ میں نہیں بلکہ پورے ملک میں ہو گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپن جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے لکھا کہ آج کا جلسہ اب صرف سیالکوٹ میں نہیں ہو گا بلکہ پورے ملک میں ہو گا،کارکن اور عوام تیار رہیں۔۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریوں کے دوران عثمان ڈار سمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سیالکوٹ میں ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کے کارکنان کوپولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے پر امن کارکنان پر پولیس نےآنسو گیس کی شیلنگ کے بعد لاٹھی چارج کرتے ہوئے جلسے کی انتظامات کو درہم برہم کرنا شروع کر دیا۔عثمان ڈار اور دیگر گرفتار کارکنان کو نارووال جیل منتقل کردیا گیا ہے۔