کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

آج پاکستان میں پٹواریوں کی حکومت ہے‘ سب چابی گروپ ہے،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں پٹواریوں کی حکومت ہے‘ میں سیاسی حالات اور موجودہ صورتحال پر کتاب لکھ رہا ہوں۔

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جے آئی ٹی کے روبرو اپنے اثاثے بتا چکا ہوں مجھ سے پوچھتے ہیں تمہارا ذریعہ آمدن کیا ہے۔ میں تو تین سو سال پیچھے کا ریکارڈ دے رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مجھے نااہل قرار دینا چاہتے ہیں لیکن میں پاکستان کیلئے اہل ہوں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے محمد صفدر نے کہا کہ آج پاکستان میں پٹواریوں کی حکومت ہے سب چابی گروپ ہے میں سیاسی حالات اور موجودہ صورتحال پر کتاب لکھ رہا ہوں۔