شازیہ مری

آج مہنگائی کا یہ عالم ہے عوام فاقوں پر مجبور ہیں، ہر شہری پونے دو لاکھ کا مقروض ہے ، شازیہ مری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ آج مہنگائی کا یہ عالم ہے عوام فاقوں پر مجبور ہیں ہر شہری پونے دو لاکھ کا مقروض ہے ،عمران خان صاحب بتائیں ایسی کون سی کرپشن کی جس سے ملک میں مہنگائی بڑھی، حکومت لوگوں کا خون چوس رہی ہے ،آدھا درجن پریس کانفرنس کرنے سے پاکستان کا بھلا نہیں ہوگا،حکومتی نمائندے صرف اپوزیشن کے خلاف باتیں کرتے ہیں عوام کے حال کی کسی کو فکر نہیں،معاشی ترقی کا دعویٰ کرنےوالے صرف عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے کہا کہ صحافیوں کو ہراساں کیا جارہا ہے حکومت کے خلاف بات کرنے والی خواتین صحافیوں کو نوکریوں سے نکوادیا جاتا ہے۔ ان کی کردار کشی کی جاتی ہے ایسے ہتھکنڈوں سے لوگوں کی زبان بند کی جاسکتی ہے تو یہ حکومت کی بھول ہے۔ حکومت کسی خوش فہمی میں نہ رہے پاکستان کا شہری باشعور ہوگیا ہے۔

مہنگائی بے روزگاری سب کے سامنے ہے عمران نیازی عوام پر مسلط کیا گیا یہی کہتا تھا کہ حکمران کرپٹ ہو تو ملک میں مہنگائی بڑھتی ہے آج مہنگائی کا یہ عالم ہے عوام فاقوں پر مجبور ہیں ہر شہری پونے دو لاکھ کا مقروض ہے عمران خان صاحب بتائیں ایسی کون سی کرپشن کی جس سے ملک میں مہنگائی بڑھی۔ حکومت لوگوں کا خون چوس رہی ہے آئے روز بجلی ‘ تیل گیس کے نرخ بڑھائے جارہے ہیں اشیاءضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ حکومت جیسا سلوک عوام سے کررہی ہے وہ دن دور نہیں جب لوگ انہیں تخت اقتدار سے پٹخ دیں گے۔

ان پر لوگوں کی چیخوں کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ شازیہ مری نے کہا کہ حکومت کہتی ہے معیشت ترقی کررہی ہے ملک کا ایسا کوئی شعبہ نہیں جو اس نااہل حکومت نے تباہ نہ کیا ہو۔ یہ بے حس حکومت ہے آدھا درجن پریس کانفرنس کرنے سے پاکستان کا بھلا نہیں ہوتا۔ حکومتی نمائندے صرف اپوزیشن کے خلاف باتیں کرتے ہیں عوام کے حال کی کسی کو فکر نہیں۔ معاشی ترقی کا دعویٰ کرنے والے صرف عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں