سالکوٹ(رپورٹنگ آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج غزہ بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے،مسلمانوں کا یزیدیت کے ہاتھوں خون بہہ رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول ۖ قربان ہو گئی۔وزیردفاع نے کہاکہ آج غزہ بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے، غزہ امریکا، برطانیہ، یورپ اور اسرائیل کے آگے سر نہیں جھکا رہا۔خواجہ آصف نے کہاکہ آج بھی مسلمانوں کا یزیدیت کے ہاتھوں خون بہہ رہا ہے.
فلسطین کے لوگ کربلا کی یاد کو دہرا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمان مصلحت کا شکار ہیں، یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں لگائی گئیں، مقبوضہ کشمیر میں اس قسم کی پابندیاں پہلے کبھی نہیں لگائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں مودی کاتکبراور سندور اجڑا۔