بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے گلوبل شیئرڈ ڈیولپمنٹ ایکشن فورم کے پہلے اعلیٰ سطحی اجلاس کو مبارکباد کا خط بھیجا۔پیر کے روز چینی میڈیا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ آج عالمی معیشت کی بحالی مشکلات سے دوچار ہے اور عالمی ترقی کے ایجنڈے کو چیلنجز کا سامنا ہے۔
صدر شی نے کہا کہ میں نے تعاون پر اتفاق رائے اور مشترکہ ترقی اور پائیدار ترقی کے لئے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو پیش کیا تاکہ اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز کرنے میں مدد کی جا سکے ۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ مختلف فریقوں کی شرکت سے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو پر تعاون سے اہم ابتدائی فوائد حاصل ہوئے ہیں جس سے بہت سے ترقی پذیر ممالک مستفید ہوئے ہیں۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین عالمی ترقیاتی تعاون کے لئے اپنے وسائل میں مزید اضافہ کرے گا، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کو فروغ دینے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرے گا، اور مقررہ مدت میں اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے نیا کردار ادا کرے گا۔