بہار بیگم

آج سٹوڈیو کی ویرانیاں دیکھ کر دل پریشان ہوجاتا ہے ‘ بہار بیگم

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے کہ آج سٹوڈیو کی ویرانیاں دیکھ کر دل پریشان ہوجاتا ہے ،فلم انڈسٹر ی کے زوال کی بے شمار وجوہات ہیں مگر اس کا رونا رونے کی بجائے ہمیں فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے آگے کی طرف چلنا ہوگا ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نے فلم انڈسٹری پر بھی گہرے اثرات مرتب کئے ہیں اور انہیں زائل کرنے کے لئے کئی سال درکار ہوں گے ۔ دلی دعا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری ماضی کی طرح عروج حاصل کرے کیونکہ اس سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہوتا ہے ۔

بہار بیگم نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہم صرف حکومت کی طرف ہی دیکھتے رہیں بلکہ ہمیں خود بھی کوئی پالیسی مرتب کرنی چاہیے نجی شعبے میں بڑے سرمایہ کاروں سے رابطے کر کے انہیں سرمایہ کاری کیلئے راغب کیا جائے ۔