ترجمان نون لیگ

آج تک پی ٹی آئی نے صرف الزام تراشی کی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج تک پی ٹی آئی نے صرف الزام تراشی کی ہے، تاریخی کیس جو سات سال سے جاری ہے جس کا اب تک فیصلہ نہیں ہو پایا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف کے اپنے ممبر نے یہ ممنوع فنڈنگ کے خلاف درخواست دی، اس کیس کی 75سماعتیں ہوئیں جس میں 30سماعتوں پر تحریک انصاف نے التوا مانگا۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں سے 40سال کا حساب مانگتے ہیں اور اپنا حساب نہیں دے رہے ، تحریک انصاف فارن فنڈنگ میں انڈین نیشنل تھے بینک اکاونٹ کو ڈکلیئر نہیں کیا گیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جعلی دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے جو جو فنڈ حاصل کی اسکی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج تک پی ٹی آئی نے صرف الزام تراشی کی ہے، غیر ملکی فنڈنگ پر الیکشن کمیشن کو فوری فیصلہ دینا چاہیے۔