سلمان اکرم راجہ

(آج) تحریری مطالبات پیش کرینگے، پھر حکومت کی مرضی وہ مذاکرات چلانا چاہتی ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ (آج) جمعرات کو اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی ہے وہ مذاکرات کو چلانا چاہتی ہے یا نہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمارے کمیشن کے قیام کے مطالبے پر حکومت آگے بڑھنا چاہتی ہے یا نہیں چاہتی، مذاکرات کا مستقبل ان باتوں پر منحصر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کسی بھی اصولی مو قف سے نہیں ہٹیں گے.

8فروری کو عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، اگر کوئی کہتا ہے کہ مٹی ڈالو اور ہنسی خوشی ہمارے ساتھ بیٹھ جا ئوتو ایسا نہیں ہوگا، ہم اس قف سے بھی نہیں ہٹیں گے کہ 26نومبر کو گولیاں چلیں، خون بہایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بنیادی مطالبات ہیں، ان سب کیساتھ ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں، ہمارے لوگوں کا جو خون بہا ہے اس کو فراموش نہیں کریں گے۔