وزیراعظم

آبے کی جگہ سوگا جاپان کی حکمران ایل ڈی پی کے نئے صدر منتخب

ٹوکیو (ر پورٹنگ آن لائن)جاپان کی کابینہ کے چیف سیکرٹری یوشیدے سوگا پیر کے روز حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی( ایل ڈی پی ) کے ایک مشترکہ اجلاس میں نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں جس میں ڈائٹ کے دونوں ایوانوں کے جماعت کے ارکان اور مقامی مجلسوں کے وفود نے شرکت کی۔

سوگاکا اگلا وزیراعظم بننا تقریبا یقینی ہوگیا ہے کیونکہ جاپان کے دو ایوانوں پرمشتمل پارلیمنٹ میں ایل پی ڈی کو اکثریت حاصل ہے۔وزیراعظم شینزو آبے نے گزشتہ ماہ کے آخر میں اس منصب سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھا کیونکہ وہ آنتوں کی اسی بیماری کے دوبارہ شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے 2007 میں ان کے پہلے دور کا خاتمہ ہوا تھا۔