بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے تائیوان امور کی ترجمان چو فنگ لیئن نےایک پریس کانفرنس میں چین کی گومن دانگ پارٹی کی چیئرپرسن زنگ لی ون کی قیادت میں ایک وفد کے چائنیز مین لینڈ کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کا تعلق ایک چین سے ہے۔
آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطن چینی ہیں اور ایک ہی خاندان کے افراد ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں کناروں کے معاملات دراصل ہم وطنوں کے گھریلو معاملات ہیں، جنہیں باہمی مشاورت سے حل کیا جانا چاہیے۔ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے ہم وطن اپنے مسائل خود حل کرنے کی بھرپور دانش اور صلاحیت رکھتے ہیں۔
ہم ” 1992 اتفاق رائے” اور “تائیوان کی علیحدگی” کی مخالفت پر مبنی مشترکہ سیاسی بنیاد پر گومن دانگ پارٹی سمیت تائیوان کی تمام سیاسی جماعتوں، گروہوں اور شخصیات کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں، تاکہ آبنائےتائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن ترقی کو فروغ دیا جائے۔ ڈی ڈی پی انتظامیہ کی جانب سے “تائیوان کی علیحدگی” کے لئے اس کے اپنے مفاد کے تحت چلائی گئی بہتان اور بدنامی کی مہم ناکام ہوگی۔








