بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)چین کے مشرقی تھیٹر کےترجمان ، سینیئر کرنل شی ای نے امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرکے آبنائے تائیوان سےسفر کرنے اور اس معاملے کی تشہیرکرنے کے حوالے سے کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے مشرقی تھیٹر کی جانب سے امریکی جنگی جہاز کے تمام سفر کی نگرانی کی گئی ہے ۔
امریکہ کی طرف سے ایسے اشتعال انگیز اقدامات سے تائیوان میں علیحدگی پسندوں کو غلط پیغام دیا گیا ہے اور یہ اقدامات خطرناک ہیں،انہوں نے مز ید کہا کہ مشرقی تھیٹر کا دستہ قومی اقتداراعلیٰ اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت چوکس اور تیار ہے۔