شیری رحمن 246

آبادی کے لحاظ سے ایشیا میں سب سے کم ویکسی نیشن کی شرح پاکستان کی ہے،شیری رحمن

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ آبادی کے لحاظ سے ایشیا میں سب سے کم ویکسی نیشن کی شرح پاکستان کی ہے،موجودہ ویکسی نیشن کی رفتار سے معلوم ہوتا ہے کہ 75فیصد آبادی کو ویکسین لگانے میں حکومت کو ایک دہائی لگے گی۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ مسلسل 5 ویں دن کورونا کے باعث 100 سے زائد اموات ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مثبت کیسز کی شرح 7.6فیصد کے لگ بھگ ہے، آبادی کے لحاظ سے ایشیا میں سب سے کم ویکسی نیشن کی شرح پاکستان کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ ویکسی نیشن کی رفتار سے معلوم ہوتا ہے کہ 75فیصد آبادی کو ویکسین لگانے میں حکومت کو ایک دہائی لگے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں