آئی پی ایچ

آئی پی ایچ میں سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول بنانے سے بیماریوں کی روک تھام میں تیزی آئیگی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب / چانسلر محمّد بلیغ الرحمٰن کی جانب سے ڈین آئی پی ایچ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر کی انسٹیٹیوٹ کو صوبائی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (CDC) کا درجہ دینے کی درخواست پر ضروری اقدمات کرنے کی یقین دہانی بہت خوش آئند امر ہے اور انسٹیٹیوٹ میں بیماریوں کی روک تھام کا صوبائی مرکز بنانے سے وبائی امراض کی روک تھام، ڈیزیز سرویلنس، ریسرچ اور ڈیزیز الرٹ جاری کرنے کے سسٹم میں مزید بہتری آئیگی اور آئی پی ایچ صحت مند معاشرہ بنانے اور صحت عامہ کو بہتر بنانے میں موثر کردار ادا کرے گا۔
آئی پی ایچ
خالد مقبول نے مزید کہا کہ 20 سال کے بعد انسٹیٹیوٹ کی موجودہ ڈین پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر، فیکلٹی اور ادارے کی انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے کانووکیشن کا انقعاد ممکن ہوا جو ایک بہت بڑے عزاز کی بات ہے۔لیفٹننٹ جنرل (ر) خالد مقبول کا مزید کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے بھی بطور مہمان خصوصی کانووکیشن کی تقریب سے خطاب میں انسٹیٹیوٹ کی ڈین اور انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اوریہ بات پر زور دیکر کہی کہ وقت کی قدر کر کرتے ہوئے اداروں میں تمام کام طے شدہ شیڈول کے مطابق مقررہ وقت پر ہونا چاہیے اور دین اسلام بھی وقت کی پابندی کی تاکید کرتا ہے۔ گورنر پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ محدود وسائل کو احسن طریقہ پر استمعال کر کے بہتر سے نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں اور ہسپتالوں و دیگر اداروں میں بہت سے ریپئر اینڈ منٹیننس کے کام ایسے ہوتے ہیں جنھیں فنڈز سے زیادہ اچھی مینجمنٹ اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ گورنر پنجاب نے ڈینگی کی وباء اور گزشتہ سال کورونا میں انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

ڈین آئی پی ایچ ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے کانووکیشن کے انقعاد کے حوالہ سے بتایا کہ طویل عرصہ بعد منعقد ہونے والے کانووکیشن میں ایم فل، ایم پی ایچ، ایم ایچ ایم،ایم ایم سی ایچ اور دیگر شعبوں کے پوسٹ گریجویٹ اور گریجویٹس کو طلائی تمغے اور ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ ڈاکٹر زرفشاں کا کہنا تھا کہ ڈگریاں اور طلائی تمغے لینے والوں میں بعض ایسے ڈاکٹر بھی شامل تھے جو یا تو ریٹائر ہو چکے ہیں یا ریٹائر منٹ کے قریب ہیں۔ ڈین آئی پی ایچ نے مزید بتایا کہ کانووکیشن کے موقع پر انہوں نے اپنی ویلکم سپیچ میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کو اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی کا درجہ دینے اور اسے صوبائی CDC سنٹر بنانے کی استدعا کی تھی۔

ڈاکٹر زرفشاں نے مزید کہا کہ دو دہائیوں کے بعد کانووکیشن کا انعقاد بلا شبہ بہت بڑا چیلنج تھا خدا کا شکر ہے کہ انسٹیٹیوٹ کی موجودہ انتظامیہ یہ ٹاسک مکمل کرنے میں کامیاب رہی جس میں بہت بنیادی رول چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ لیفٹننٹ جنرل (ر) خالد مقبول کا ہے جنہوں نے حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی اور ادارے کی فیکلٹی، اور اسٹاف نے انتھک محنت سے تقریب کے انعقاد کو ممکن بنایا۔ تقریب میں وائس چانسلر UHS پروفیسر احسن وحید راٹھور، وزیر صحت پنجاب کے نمائندے پروفیسر ندیم، ایڈیشنل سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ.محمّد اشرف، بورڈ کے ممبران، فیکلٹی اراکین، سینئر ڈاکٹرز اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی اور کانووکیشن کے انقعاد کی تعریف کی۔