آئی پی ایل 55

آئی پی ایل نیلامی،مقبوضہ جموں کشمیر کے عاقب نبی ڈار کی 26 کروڑ میں فروخت

ابوظہبی (رپورٹنگ آن لائن) آئی پی ایل 2026 کیلئے منی نیلامی ابوظہبی میں ہوئی جس میں مقبوضہ جموں کشمیر کے عاقب نبی ڈار کو 8.40 کروڑ بھارتی روپے (26 کروڑ سے زائدپاکستانی روپے) میں دہلی کیپٹلز نے خرید لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرشانت اور کارتک کے علاوہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عاقب نبی ڈار بھی ان کھلاڑیوں میں شامل تھے جن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ڈومیسٹک کرکٹ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عاقب نبی ڈار کو دہلی کیپٹلز نے 8.40 کروڑ روپے میں خریدا۔ ان کی بنیادی قیمت 30 لاکھ روپے تھی، جو اس کی قیمت میں 2,700 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔

آئی پی ایل 2026 کے لیے کل 369 کھلاڑیوں کی بولی لگائی گئی جس میں 77 کھلاڑی فروخت ہوئے۔ فروخت ہونے والے کھلاڑیوں میں 48 بھارتی اور 29 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ مجموعی طور پر فرنچائز ٹیموں نے نیلامی کے دوران کل 215.45 کروڑ روپے خرچ کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں